منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) پنجاب ٹیچرز الائینس کی کال پر منڈی بہاءالدین کے اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ضلع بھر کے اساتذہ نےشرکت کی یہ مظاہرہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کےخلاف اور سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ اور تعلیم کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنے کے لئے کیا گیا۔ اساتذہ برادری سکولوں کی نجکاری کے خاتمے ،لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کی واپسی، ایس ایس ایز کی ریگولرائزیشن ،اوقات کار میں تبدیلی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے احتجاجی تحریک چلائے ہوئے ہے جس کے سلسلے میں 21 ستمبر کو پنجاب بھر کی طرح منڈی بہاءالدین میں بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا

مظاہرے میں ضلع بھر سے سے اساتذہ نے شرکت کی اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی
مقررین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ و ملازمین کے مسائل کو فوری طور حل کیا جائے سکولوں کی نجکاری کا منصوبہ ختم کرکے نئے اساتذہ بھرتی کئے جائیں عوام کے لئے سستی اور معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جائے سکولوں کو اوقات کار میں مناسب تبدیلی کی جائے تاکہ تعلیم کاسلسلہ اچھے طریقے سے جاری رہے لیو انکیشمنٹ اور پینشن کے قوانین میں تبدیلیاں ختم کی جائیں کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرکے پے پروٹیکشن دی جائے
عبد العزیز گجر سر پرست پنجاب ٹیچرز الائینس منڈی بہاءالدین
اسجد علی بھٹی چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین منڈی بہاءالدین
احسن رضا گوندل صدر پنجاب ٹیچرز یونین منڈی بہاءالدین
محمد افضل رانجھا صدر ایس ای ایس منڈی بہاءالدین
زاہد خان میونسپل ٹیچرز ایسوسی ایشن منڈی بہاء الدین






