منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) کوٹ ادمانہ میں بیٹے نے اپنے حقیقی باپ کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ کوٹ ادمانہ میں 14 سالہ بیٹے یاسین نے بذریعہ پسٹل فائرنگ کرکے اپنے باپ راجہ صلابت خان ولد مرزا خان کھوکھر کو قتل کر دیا۔والد نے بیٹے کو کسی بات پر ڈانٹا تو وہ مشتعل ہو گیا تھا اور باپ پر فائرنگ کردی



