ستمبر 11, 2026

منڈی بہاوالدین: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد ظہیر احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کا اجلاس

منڈی بہاوالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد ظہیر احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز،ڈی ایس پی ممتاز احمد، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی، نیلامی، ریکوری،سائٹس، لیز اور مائنز منرلز کے متعلق آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ظہیر احمد کا کہنا تھا کہ صرف حکومت پنجاب سے منظور شدہ اور این او سی کے حامل کمپنی /ٹھیکیدار لیز ہولڈر مائننگ کرسکتا ہے۔ضلع بھر میں غیر قانونی مائننگ کو فوری روکا جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ اور دیگر پہلوو¿ں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔