ستمبر 12, 2026

جہلم: صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز کی سینئر وائس پریذیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ارشد جنجوعہ کو مبارکباد

جہلم (شہزاد بٹ) صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز کی طرف سے سینئر وائس پریزیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ارشد جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز کیساتھ نائب صدر شہزاد بٹ سینئر صحافی عبد الباسط اور راجہ نصر اللہ وسیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بھی موجود تھے سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ارشد جنجوعہ کیساتھ مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال بھی ہوا سینئرصحافیوں نے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کو دعاؤں کیساتھ اجازت لی تفصیلات کے مطابق جہلم پاکستان کی تاریخ کے لحاظ سے ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے کی اہلیت رکھتا ہے اور اسی وجہ سے بیشمار جہلم کے سپوت ہمارا فخر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی انتھک کوششوں سے عزت و وقار کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور ایک اسی طرح سے جہلم کے سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ارشد جنجوعہ جو حالیہ الیکشن ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بطور سینئر وائس پریزیڈنٹ منخب ہوئے اور اس سے ہمارے جہلم والوں کے سر اور بھی فخر سے بلند ہو گئے اور ایسے موقع پر جہلم پریس کلب ضلع کچہری کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نائب صدر شہزاد بٹ و سینئرصحافی عبدالباسط اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ نصر اللہ وسیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جو کہ سینئر وائس پریزیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ارشد جنجوعہ کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں ان کے دفتر میں پہنچ گئے اور اس طرح سے جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز نائب صدر شہزاد بٹ و سینئرصحافی عبد الباسط اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ نصر اللہ وسیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور مذید نیک تمناؤں اور بہترین کردار پر روشنی ڈالی اور اس طرح سے سینئر وائس پریزیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ارشد جنجوعہ کے دفتر میں ایک نہایت ہی خوشگوار محفل لگی رہی اور ایک پرخلوص ٹی پارٹی کے بعد اس پروقار محفل کے اختتام پر مذید نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ الوداع ہو گئے