جہلم (چوہدری سالک پسوال) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کر کے کامیاب ہونے والے پولیس افسران کے بچوں کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں دعوت دی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بچوں کو ڈی پی او آفس آمد پر خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ڈی پی او جہلم نے بچوں کی مزیدحوصلہ افزائی کی۔ نقد انعام سے بھی نوازا اور پولیس افسران کو اپنے بچوں کی بہترین پرورش پر مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ میں آپکے مستقبل کیلئے دعا گو ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں مزید ترقی اورکامیابی سے نوازے۔



