اکتوبر 30, 2026

جہلم شہر کے نشیبی علاقوں میں سیوریج سسٹم بچھا کر نکاسی آب کا مسئلہ حل کریں گے:ڈپٹی کمشنرسیدہ جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈپٹی کمشنرسیدہ جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ جہلم شہر کے نشیبی علاقوں میں سیوریج سسٹم بچھا کر نکاسی آب کا مسئلہ حل کریں گے آئندہ چند روز میں سیوریج سسٹم پر کام شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور میونسپل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جارہے ہیں تاکہ نشیبی علاقوں میں سیوریج کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ مدینہ ٹاؤن، کریم پور،ڈھوک فردوس میں نئی سیوریج لائنوں کو بچھانے کے کام کی مکمل طور پر نگرانی کرتے ہوئے معیاری کام ہونا چائیے تاکہ نکاسی آب کے مسائل حل ہو سکیں