منڈی بہاوالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) تاجر تنظیموں کی ملک گیر شیٹر ڈاون ہڑتال ظالمانہ ٹیکسوں مہنگائی اور بجلی گیس کے بلوں میں بلاجواز اضافوں پر مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی حمایت کے اعلان کی روشنی میں جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے 28 اگست کی ہڑتال کو کامیاب کروانے کے لیے ٹریڈرز دوکانداروں اور تاجروں کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس انمول میرج ہال میں منعقد کیا جسمیں تاجروں دوکانداروں اور ٹریڈرز کے نمائندوں کے علاؤہ وکلاء صحافیوں سمیت دیگر مکتبہ کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کی میزبانی کے فرائض جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیدوار این اے 79منڈی بہاوالدین چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی یوتھ ونگ کے سرگرم رہنما محمد علی خان محمد رفیق ساہی اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے کی اس موقع پر اجلاس کے مقاصد پر چوہدری محمد ریاض فاروق ساہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہڑتال کا مقصد سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ تاجروں اور 25 کروڑ عوام کی بھلائی مقصود ہے ملک بھر میں شیٹرڈاون ہڑتال کی کامیابی میں پوری قوم کی بقاء ہے اس سے فرعون حکمران عوام کو ریلیف دینے پر مجبور ہو جائیں گے جو قوم کا حق ہے آگر آج فرعونی قوتوں کی چالوں میں آکر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان اتفاق اتحاد یقین محکم پر کار بند نہ ہوسکے اور یکہجتی کا عملی مظاہرہ نہ کیا گیا تو خودکشیاں اور بدامنی ہمارا مقدر بن جائیں گئیں اور موجودہ اور آنے والی نسلیں بھی معاف نہیں کریں گئیں تاجروں دکانداروں شہریوں وکلاء نے 28 اگست کی شیٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی کے فورم پر تمام تنظیموں کے نمائندگان کو متحد کرنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے چوہدری ریاض فاروق ساہی محمد علی خان رفیق ساہی اور دیگر کارکنوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے 28 اگست کی ہڑتال کی کامیابی کے لیے ہرممکن کاوشوں کا یقین دلایا گیا





