عمیر بھٹی اور کاشف شیرازی کے ساتھ ملاقات میں اکیڈمی انچارج قومی کھلاڑی محمد عاطف نے تفصیلات بتاتے ہوئے تعاون پر سراہا
گزشتہ برس فراہم کردہ بیس بال کے ساز و سامان کے درست استعمال اور جذبہ و لگن دیکھ کر سید فخر علی شاہ کا اظہار مسرت
گجرانوالہ/حیدرآباد(پرویز شیخ) ملک بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے بیس بال کھیل کو مذید فروغ دینے کے سلسلے میں سیکریٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخر علی شاہ نے بیس بال اکیڈمی گجرانوالہ کا دورہ کیا۔ قومی کھلاڑیوں عمیر امداد بھٹی اور کاشف شیرازی کے ساتھ انہوں نے اکیڈمی کے انچارج قومی کھلاڑی عاطف سے ملاقات کی۔ فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے اس ریجن میں بھی بیس بال کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی یے۔ ہماری طرف سے انہیں گزشتہ برس فراہم کردہ بیس بال کے ساز و سامان کے درست استعمال اور کوچز کے جذبہ و لگن کو دیکھ کر حوصلہ افزاء نتائج کی امید ہے۔ انہوں نے سابق قومی کھلاڑی عاطف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جو اس اکیڈمی کو اتنی لگن اور جذبے کے ساتھ چلا رہے ہیں۔ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں نے جو ترقی کی ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے اور ہمیں اسے دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے کیونکہ پاکستان میں بیس بال کا پودا اسی شہر میں ہمارے محسن و بانی مرحوم سید خاور شاہ نے لگایا تھا اور اب چوتھی دہائی جاری ہے اور پاکستان میں بیس بال کی ترقی کے لیے پاکستان فیڈریشن بیس بال نے جو محنت کی ہے اس کے مثبت نتائج آنا شروع ہیں اور یہ مستقبل کے ان ستاروں کی صلاحیتوں اور جوش و جذبے سے عیاں ہیں۔ سید فخر علی شاہ بیس بال کے کھلاڑیوں کی اگلی نسل کی پرورش اور مل کر پاکستان میں بیس بال کے مستقبل کے لیے راہ ہموار کے لیے محمد عاطف سمیت تمام کوچز کے ارادوں اور عزم پر انکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بھرپور تعاون کرنے کا یقین دلاتا ہوں کیونکہ میں ان نوجوان کھلاڑیوں کو بڑھتے اور کامیاب ہوتے دیکھنے کا منتظر ہوں۔





