جون 14, 2026

جہلم: پولیس کی بڑی کامیابی، اندھا قتل ٹریس، ملزم گرفتار، آلہ قتل بھی بر آمد

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، اندھا قتل ٹریس، واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل اسلحہ ناجائز بر آمد، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خاتون صحافی نوشین رانا کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کی شناخت توکل حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتولہ کا سابقہ خاوند ہے، ملزم سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن، گاڑی اور مقتولہ کا موبائل فون برآمد کر لئے گئے، نوشین رانا نے توکل حسین سے پسند کی شادی کی اور سال 2023 میں بذریعہ عدالت خلع حاصل کر لی تھی، توکل حسین کو مقدمہ بازی، عدالتی کاروائی اور مقتولہ کی جائیداد میں سے حصہ نہ ملنے کا رنج تھا،مدعی مقدمہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کی گرفتاری سوہاوہ پولیس کے لئے بڑا چیلنج تھا،ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ڈی پی او جہلم کی ڈی ایس پی سوہاوہ،ایس ایچ او سوہاوہ معہ ٹیم کو بھر پور شاباش، تعریفی سرٹیفیکیٹس اور ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان کیاہے۔