بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔





