جہلم(چوہدری دانیال عابد)سابق صدرجہلم پریس کلب، معروف کالم نگار محمد امجد بٹ کے بھتیجے حسیب اکرم کی رسم قل ان کے آبائی گاؤں گڑھا احمد میں ادا کردی گئی، رسم قل میں شہر کی سماجی،ر فاعی، فلاحی، کارروباری، سیاسی، مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے سابق صدر معروف کالم نگار محمد امجد بٹ کے جواں سالہ بھتیجے حسیب اکرم کی رسم قل ان کے آبائی علاقہ گڑھا احمد میں ادا کی گئی، رسم قل میں شہر کی سماجی،ر فاعی، فلاحی، کارروباری، سیاسی، مذہبی،صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کروائی گئی۔





