جون 3, 2026

کھاریاں: منہاج کالج چک پیرانا میں فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے ‘اورنٹیئیشن ڈے’ کے موقع پر تعارفی نشست کا اہتمام

کھاریاں….منہاج کالج چک پیرانا( جی ٹی روڈ کھاریاں )میں فرسٹ ایئر کی طالبات کے لیے اورنٹیئیشن ڈے کے موقع پر تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ کالج کے کانفرنس ہال میں سیکنڈ ائیر کی طالبات نے فرسٹ ائیر کی طالبات کو خوش آمدید کہا ، شدید موسم کے باوجود طالبات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔طالبات کو ان کے مضامین کے حوالے سے بریفنگ دی گئ اور کالج کے قوانین ، قواعدو ضوابط سے آگاہ کیا گیا کچھ طالبات کے پیرنٹس بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سر نزاکت علی جنجوعہ ، سر چوہدری جنید کسانہ ، سر حافظ مدثر حسین ، سر عدنان عارف ، سر خالد لطیف ، میڈم رقضی’ ، میڈم فائزہ ، میڈم انجم النساء نے مختصر لیکچرز دیے. آخر پر پرنسپل نے اپنے خطاب میں طالبات کو محنت کرنے اور جونئیر طالبات کے لیے مثال بن جانے کی ترغیب دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ اور ان کو یقین دلایا کہ ان کو تمام نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں مہیا کی جائینگی ۔۔۔ طالبات کو قواعد وضوابط اور ٹائم ٹیبل بھی تحریری طور پر مہیا کیا گیا آخر پر تمام سٹوڈنٹس نے مل کر قومی ترانہ پڑھا ۔۔۔ اور لذت کام و دہن کے بعد یہ مختصر لیکن باوقار نشست اختتام کو پہنچی۔ اس نشست کے انعقاد میں تمام سٹاف نے حصہ لیا اور اپنی تفویض کردہ زمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھانے پر پرنسپل سے شاباش وصول کی۔