جولائی 18, 2026

جہلم: کوٹھہ پُرانا میں 13 سالہ بچے نے 5 سالہ بچے کو قتل کردیا۔معصوم کی لاش جھاڑیوں سے برآمد،ملزم کا اقبال جُرم

جہلم(چوہدری دانیال عابد) تھانہ کالا گجراں کے علاقہ کوٹھہ پرانا میں 13 سالہ بچے نے 5 سالہ بچے کو قتل کردیا۔معصوم کی لاش جھاڑیوں سے برآمد،ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں کے علاقہ کوٹھہ پرانا میں 13 سالہ لڑکے نے 5 سالہ معصوم بچے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ گرفتار 13 سالہ لڑکے عبداللہ نے انکشاف کیا کہ 5 سالہ عثمان نے میری ماں کو گالیاں دی تھیں جس کا مجھے رنج تھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ قاتل اور مقتول دونوں آپس میں قریبی رشتے دار بھی ہیں، تاہم پولیس نے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش آغاز شروع کررکھا ہے۔