جون 8, 2026

پی سی بی کا پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔دو میچز کی سیریز کے لیے 5 کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان کیا گیا ہے جس میں عامر سہیل، اظہر علی خان، بازید خان، عروج ممتاز اور نک کومپٹون شامل ہیں۔سکندر بخت پاکستان اور بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔