گلیانہ(انصر فاروق مغل)دفترگلیانہ پریس کلب میں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت صدر گلیانہ پریس کلب ملک مدثر اعوان نے کی۔یوم آزادی کی تقریب میں جنرل سیکرٹری شہباز ھاشمی، سینئر صحافی شفقت علی بٹ، سابق صدر مصدق عزیز چوہدری،سابق جنرل سیکرٹری وقاص بھٹی، راجہ عطاء اللہ ملاگر، نعیم حسین بٹ، چیئرمین ڈاکٹر انصر فاروق مغل، محمد داؤد بٹ اور راجہ وسیم سونی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قیام پاکستان کے قومی ہیروز اور استحکام پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والی پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام عالم سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف مؤثر آواز بلند کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔آخر میں گلیانہ پریس کلب کے ممبران نے جذبہ حب الوطنی سے سرشارپاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔





