جہلم(چوہدری سالک پسوال) جشن آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 70 ہزار پودے لگائے جائیں گے تمام محکمہ جات کو ٹارگٹ الاٹ کر دئیے گئے ہیں یوم آزادی کو گرین جہلم ٹارگٹ ہر صورت پورا کریں گے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ جنگلات کی جشن آزادی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس حوالے سے محکمہ سکول 20 ہزار،نجی سکولز 10 ہزار، محکمہ صحت 5 ہزار، جنگلات 10 ہزار، کالجز 1500, میونسپل کمیٹی 2500,جبکہ بجوالہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ دریک، انجیر، سکھ چین، املتاس سمیت سایہ دار درخت لگائے جائیں گے۔





