گجرات(نمائندہ خصوصی) 13 اگست شام سے شہباز شریف پارک گجرات میں میگا فیملی میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا، آزادی میلہ 2024 کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رواں سال جشن آزادی پاکستان شان شایان طریقے منایا جائے گا۔اسی سلسلہ میں آزادی میلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے آزدی میلہ 13 اگست شام 6 بجے شہباز شریف پارک میں منعقد ہوگا، آزادی میلہ میں میوزیکل شو، میجک شو، ملی نغمے کے مقابلوں اور فائر ورکس کا مظاہرہ کیا جائے گا، پارک میں شہریوں کے لیے جھولے، کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پارک میں صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا، میڈیکل کیمپ، اسٹیج کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، تمام تر معاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے شہری جشن آزادی میلہ میں ضرور شرکت کریں پارک میں داخلہ کی کوئی فیس نہ ہے، شہریوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف پلان تشکیل دیا گیا ہے۔





