اکتوبر 29, 2026

آزادی فلوٹ 12 اگست کو دن ایک بجے GTS چوک گجرات پہنچے گا؛ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادی فلوٹ 12 اگست کو دن ایک بجے جی ٹی روڈ گجرات جی ٹی ایس چوک پہنچے گا، 13 اگست کی رات کو شہباز شریف پارک میں آزادی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے آزادی فلوٹ کو شاندار انداز میں خوش آمدید کیا جائے گا، آذادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلہ میں سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جشن آزادی کی تقریبات کےحوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات ملک ابرار اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آزادی فلوٹ سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین و دیگر معززین خطاب کریں گے، آزادی فکوٹ سے ملی نغمے پیش کئے جائیں گے، 13 اگست کی رات کو شہریوں کی تفریح کے لیے زبردست فائر ورکس کا مظاہرہ کیا جائے گا ، میوزیکل شو، میجک شو، ملی نغموں کے مقابلے کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری 12 اگست دن 1 بجے جی ٹی ایس چوک اور 13 اگست کی رات کو شہباز شریف پارک میں جشن آزادی کی تقریبات میں ضرور شرکت کریں، پارک میں داخلہ کی کوئی فیس نہیں ہے، شہریوں کی حفاظت کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔