اکتوبر 29, 2026

ایم پی اے حمیدہ وحید الدین کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب سے ملاقات

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ایم پی اے حمیدہ وحید الدین نے سینئر وزیر مریم اورنگ زیب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حمیدہ وحید الدین نے انہیں بتایا کہ یونیورسٹی آف گجرات سب کیمپس منڈی بہاوالدین کی تعمیر کے لئے 22 کروڑ روپے فنڈز ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ بقایا رقم 12 کروڑ روپے جلد از جلد ریلیز کی جائے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے پی اایف سی شئیر جس سے مریضوں کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، باقی ضلعوں کی نسبت کم ہیں ، زیادہ نہیں تو کم از کم برابر فنڈز فراہم کئے جائیں۔ نیز 100 ایکڑ سے زائد زمین ڈھوک نواں لوک میں دانش سکول کے لئے ہائی کورٹ کے آرڈر پر خالی کروائی جا چکی ہے وہاں دانش سکول کے قیام کے لئے بھی فنڈز جاری کی جائے۔