جون 21, 2026

میئر سکھر کا زیر تعمیر اسپورٹس اسٹیڈیم ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور اسپورٹس اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو بھی ’ارشد ندیم اسٹیڈیم‘ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔