جون 21, 2026

آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کیلئے امریکا نے پاکستان کو باضابطہ درخواست کردی

امریکی سرزمین پر قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے امریکا نے پاکستان کو باضابطہ درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے، امریکی انٹیلی جنس نے اس رقم کے نیویارک بھیجے جانے کی تفصیل مانگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکا نےگرفتار آصف مرچنٹ کے غیر ملکی دوروں اور پاکستانی رابطوں کی تفصیل بھی مانگی ہے۔