جون 2, 2026

گجرات؛ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا CEO ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ شاہ حسین کا دورہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ شاہ حسین کا دورہ کیا، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسکول کے مختلف حصوں کلاس رومز، لیبز، لانز و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسکولز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، فرنیچر، بجلی کی تنصیبات و دیگر سازو سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے اسکول کی صفائی، لان کی صفائی و گھاس کی کٹائی کروائی جائے، اسکول کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جائے، اسکول ہیڈز باقاعدگی سے اسکول کو دورہ کریں اور تمام تر معاملات کی نگرانی کریں۔۔