جولائی 17, 2026

تھانہ منگوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ، 1053 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

گجرات(پریس ریلیز)گجرات پولیس تھانہ منگوال کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔1053 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ منگوال کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ منگوال SI عثمان وارث نے اپنی پولیس ٹیم ASI شبیر حسین کے ہمراہ کاروائی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم 1- وقاص احمد عرف باؤ نائی ولد محمد رفیق سکنہ لنگے کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1053 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.