گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ کے منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل، ڈی او ماحولیات مراتب علی اس موقع پر موجود تھے کمیٹی میں 9کیسز پیش کئے گئے اور شرائط و ضوابط پر پورا اترنے والے کیسز کی منظوری دے دی گئی جبکہ نامکمل درخواستوں کو مزید کاروائی کے لیے موخر کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپس کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا گیا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پیٹرول پمپس کو ترجیحی بنیادوں پر اجازت نامے جاری کئے جائیں گے،تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق میرٹ پرفوری عملدرآمد کیا جائے،تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر پٹرول پمپس قائم کرنے کے لئے این او سیز کی درخواستوں پرعمل درآمد کریں، پیٹرول پمپ قائم کرنے والے درخواست گزار تمام محکموں سے این او سیز کے حصول کے لئے سرکاری واجبات اور ڈاکومنٹس فوری طور متعلقہ محکمہ جات کو فراہم کریں، پیٹرول پمپس کو تمام این او سیز اور شرائط کو پورا کرنے کے بعد کام کرنے کی اجازت دی جائے گی، این او سی کے بغیر کام کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام پیٹرول پمپس مالکان تمام تر سیفٹی اقدامات یقینی بنائیں۔





