جون 2, 2026

گجرات میں میونسپلٹی کی حالت زار:چوہدری شافع حسین‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سامنے ڈٹ گئے

گجرات(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین ایک دوسرے کے سامنے ڈٹ گئے مریم نواز گجرات میں نکاسی آب کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے نظر آرہی ہیں اور میونسپل کارپوریشن گجرات میں ایماندار اور کام کرنے والے آفسران اور ملازمین کو تعینات کرنا چاہ رہی ہیں (ذرائع)جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین چاہتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن گجرات میں 7 ماہ سے تعینات چیف آفیسر سمیت چند افسران و ملازمین کی زیرہ کارگردگی کے باوجوہ انکو ہی تعینات رکھنا چاہتے ہیں جو کہ گجرات کی عوام کے ساتھ ظلم کا ایک باب ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین گجرات کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ گجرات کی عوام نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن گجرات سے میں قابل افسران و ملازمین تعینات کیے جائیں تاکہ گجرات کی عوام کو ریلیف فراہم ہوسکے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز میونسپل کارپوریشن گجرات کے عملہ کو فوری طور پر 3 ماہ کی تنخواہیں دیں تاکہ وہ گجرات میں بہتر طریقہ سے کام کرسکیں نہ کہ گجرات کو ڈبونے میں اپنا کردار ادا کریں۔