ڈنگہ (مرزا شاہد علی سے) امیدوار کونسلر ممتاز تاجر غلام مرتضی بٹ کی دعوت پر سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ ریاض احمد بٹ کے ہمراہ ایم وسیم الیکٹرونکس چنن کا افتتاح کیا۔

میاں طارق محمود افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئیے ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت قیصر اسحاق مغل کے ہمراہ وسیم الیکٹرونکس چنن پہنچے تو ایم ڈی ایم وسیم، غلام مرتصی بٹ ، محمد لطیف آف مہلو، محمد اشرف آف مہلو نے استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی

میاں طارق محمود نے ریاض احمد بٹ ، ایم وسیم ، قیصر اسحاق مغل، غلام مرتصی بٹ، محمد لطیف مہلو نے افتتاحی فیتہ کاٹا، اور کاروبار کی کامیابی کے لئیے دعا کی۔۔میاں طارق محمود، قیصر اسحاق مغل اور ریاض احمد بٹ نے شاپ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔۔تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف لنچ پیش کیا گیا۔۔میاں طارق محمود نے ایم وسیم الیکٹرانکس کی کامیابی کے لئیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔






