جون 5, 2026

سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا سُندس فاؤنڈیشن کا دورہ ، زیر علاج بچوں میں گُھل مِل گئے

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا سُندس فاؤنڈیشن کا دورہ ڈائریکٹر سُندس فاؤنڈیشن ایچ آر منیجر مِیر فضل عباس، عِمران خان منیجر مارکِیٹنگ، طارق محمُود لیب انچارج نے اُن کا استقبال کرتے ہوئے پُھولوں کا گُلدستہ پیش کِیا۔ سابق وفاقی وزیر سُندس فاؤنڈیشن میں زیر علاج بچوں میں گُھل مِل گئے اور اُنہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری میں جدِید مشِینری پر بلڈ سکریننگ، خُون اجزائے خُون کی فراہمی کے عمل کو دیکھا

اور تھیلیسیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ معیاری سہُولیات کو سراہا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا سُندس فاؤنڈیشن تھیلسیمیا ہیموفیلیا کے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی مُفت و معیاری سہُولیات فراہم کررہا ہے۔ سُندس فاؤنڈیشن جس دلجوئی سے دُکھی انسانیت کی خِدمت کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے

اِس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر زاہد ظہیر، اصغر پسوال ایڈووکیٹ، صدر گُجرات پریس کلب سیّد نوید الحسن شاہ، سینئر صحافی راجہ ریاض احمد راسخ، چوہدری عقیل نثار چک جانی، ماجد فاروق ،مہر وقاص علی، فیلڈ مینجر ڈاکٹر عُمر حسین بھی موجود تھے ۔