کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )ممبر چیف منسٹر پنجاب مانیٹرنگ ٹیم سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کا میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کا دورہ۔ انچارج ڈاکٹر ندیم شہزاد نے سٹاف کے ہمراہ استقبال کیا اور ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر چوہدری شبیر نے ڈاکٹر ندیم شہزاد کو انچارج شپ کو بطور چیلنج لینے کا کہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف منسٹر پنجاب کے ویثرن کے عین مطابق ہم تمام اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے فیلڈ میں نکلے ہیں۔ انشااللہ وزیر صحت پنجاب سے مل کر آپ کے تمام مسائل حل کروائیں گے اور اسے کے علاوہ اوور سیز پاکستانیوں کو بھی ہسپتال کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے قائل کیا جائے گا






