جون 2, 2026

24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ نے اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن سربیا کے نواک جوکووچ نے  بالآخر اولمپکس میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔اتوار کو پیرس اولمپکس میں سربیا کے 37 سالہ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، فائنل میں انہوں نے اسپین کے کارلوس الکاریز کو شکست دی۔ جوکووچ نے الکاریز کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے۔نواک جوکوچ سب سے زیادہ24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن ہیں، انہوں نے چاروں گرینڈ سلیم جیتنے کے ساتھ اب اولمپک گولڈ بھی حاصل کرلیا۔رافیل نڈال اور آندرے اگاسی کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔