جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے بعد نکاسی آب اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ، مون سون کی بارشوں کے دوران شہریوں کے روز مرہ کے معمولات میں رکاوٹ نہیں آں ی چاہیے ڈپٹی کمشنر جہلم کی بلدیہ حکام کو ہدایت، ڈپٹی کمشنرنے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری نکاسی آب کے کام کا مشاہدہ کیا جبکہ بلدیہ کی جانب سے قائم کئے گئے مون سون شکایات سیل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں سٹاف کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں سستی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے بارشی پانی کی فوری نکاسی ہر صورت ہونی چاہیے۔





