ستمبر 11, 2026

ذخیروں اندوزوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی:ڈپٹی کمشنر

گجرات(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی ضلع میں سبزی و فروٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی یقینی بنائیں، پیاز، آلو، ٹماٹر کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں میں تمام اشیاء کا ریکارڈ رکھا جائے۔ وگس بولی دینے والے آڑھتی حضرات، پھٹریوں کی حوصلہ شکنی جارہی ہے، ابکی مانیٹرنگ کے لئے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی او انڈسٹری راشدہ بتول سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران منڈی کی صورتحال پر کڑی نظر رکھیں مارکیٹ میں کسی بھی اشیاء ضروریہ کی کمی نہ آنے دی جائے۔ ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی بحال رکھنے کے لئے آڑھتیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ بوگس بولی و ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔