جہلم (نمائندہ خصوصی)معروف مذہبی وسماجی شخصیت علی حسین راجہ نے کہا ہے سیاست کی اہمیت یقینا ریاست کی مرہون منت ہے ریاست کی حفاظت پر مامور دفاعی اداروں کیخلاف مخصوص عناصر کے مذموم اور منفی ارادوں کو سنجیدہ عوام نے مسترد کردیا ہماری فرض شناس دفاعی قیادت ریاست کی نبض پر محض ہاتھ نہیں بلکہ قوم کے ایک ایک زخم پر مرہم بھی رکھتی ہے،پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا پاکستان کی بقاء اور پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لیے پاک فوج کیخلاف ہر ناپاک سوچ کو دفنانا ہوگا





