جون 13, 2026

منڈی بہاؤالدین ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا رورل ہیلتھ سنٹر مونگ کا اچانک دورہ،تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے رورل ہیلتھ سنٹر مونگ کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں میڈیسن سٹاک، واٹر کولر، صاف پانی کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی جدید اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا