جون 2, 2026

جہلم پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس، یکم سے 13 اگست تک ممبر شپ اوپن کرنیکا فیصلہ

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس زیر صدارت محمد امجد بٹ منعقد ہوا، اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم اگست سے 13 اگست تک جہلم پریس کلب کی ممبر شپ کھولی جائے گی، جہلم پریس کلب کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے معیار پر پورا اترنے والے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کو باضابطہ جہلم پریس کلب کی ممبر شپ دی جائے گی۔ 13 اگست سہ پہر 4 بجے تک ممبر شپ اوپن رہے گئی، خواہشمند پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافی جہلم پریس کلب کے فارم کے ساتھ اپنے ادارے کا اتھارٹی لیٹر یا کارڈ لف کرکے اپنی درخواستیں صبح 9 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک جہلم پریس کلب میں جمع کرواسکیں گئے، اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران جن میں چیئرمین مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ، نائب صدر چوہدری ظفرنور، سینئر نائب صدر غلام قادر مخلص، جائنٹ سیکرٹری چوہدری مہربان حسین، آفس سیکرٹری عبدالغفارآزاد موجود تھے۔