جون 2, 2026

جہلم: لدھڑ منارہ کے رکشہ ڈرائیور کو 18 لاکھ 42245 روپے بجلی بل موصول، 5 اگست تک جمع نہ کروانے پر 1 لاکھ 43193 روپے جرمانہ بھی اد اکرنا ہوگا

جہلم(سید ناصر حسین شاہ) آئیسکو سرکل جہلم کی دینہ سب ڈویژن کے علاقہ لدھڑ منارہ کے رہائشی شبیر نامی رکشہ ڈرائیور کو 18لاکھ42ہزار2سو45روپے بجلی کا بل موصول 5اگست تک بل جمع نہ کروانے کی صورت میں رکشہ ڈرائیور شبیر کو 1لاکھ 43ہزار 1سو93روپے جرمانے کے ساتھ 19لاکھ 85ہزار4سو38روپے جمع کروانا ہو نگے لدھڑ منارہ کے رہائشی محنت کش شبیر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بوسیدہ مکان جس کے اندر 2بلب اور 1پنکھا موجود ہے میٹر ریڈر کی مہربانی سے جو بل مجھے بھجوایا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میں نے گھر کے اندر کوئی فیکٹری قائم کر رکھی ہے جہاں درجنوں ملازمین کی شفٹیں کام کر رہی ہیں متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ جس گھر کا بل موصول ہوا ہے اس کی قیمت بجلی کے بل سے کئی سو گنا کم ہے متاثرہ محنت کش نے وزیر اعظم پاکستان،وفاقی وزیر پٹرولیم سے نوٹس لینے اور بجلی کے بل کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔