جون 14, 2026

پنڈی سلطانپور؛ عدالت پیشی پر جاتے 2 بھائیوں پر مخالفین کی فائرنگ ، ایک جاں بحق دوسرا زخمی

ڈنگہ+کھاریاں (کرائم رپورٹر+قاری نصیر احمد کلیار) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ پنڈی سلطان پور میں قتل کا واقعہ ، ایس ایچ او صدر کھاریاں انسپکٹر لیاقت حسین موقع پر موجوداور جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ قاتلو ں کی گرفتار ی کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ مقتول اپنے بھائی کے ہمراہ عدالت پیشی پر کھاریاں جارہا تھا،پنڈی سلطان پور کے قریب ان کے مخالفین نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے محمد آصف ولد حاکم علی گوجر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی راسب علی ولد حاکم علی گوجر ٹانگ پر فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ دونوں بھائیوں کا تعلق ڈنگہ خورد سے تھا۔ڈی پی او گجرات نے کہا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے لایا جائے گا۔لواحقین کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔