کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)گجرات پولیس تھانہ دولت نگر کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔ایک عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ دولت نگر کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر صغیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم SI محمد اکرم کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزم حسیب ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ بابے دا لاہور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔



