اکتوبر 30, 2026

پی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کےبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔