اکتوبر 29, 2026

ہالینڈ؛ شاندار صحافتی وسماجی خدمات پر سینئر صحافی ، ممتاز اوورسیز راہنما راجہ فاروق حیدر کو ایوارڈ سے نوازا گیا

پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ممتاز اوورسیز راہنما ، سماجی شخصیت ، نمائندہ جنگ ، جیو ٹی وی کو صحافت اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے شاندار خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہالینڈ میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے راجہ داروق حیدر کو ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے اپنے مختصر خطاب میں پاکستانی سفیر اور پاکستان بزنس فورم کا شکریہ ادا کیا

اور کہا کہ پاکستان سورۃ رحمان کی تفسیر ہے ۔اللہ کریم نے پاکستان کو بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے ۔ان شاء اللہ جلد ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا۔انہوں نے پاکستان بزنس فورم کے صدر روح رواں انور ثاقب کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا