اکتوبر 29, 2026

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی گجرات آمد ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ

کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار)گجرات صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلع انتظامیہ کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی، ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ محمد اسلم، خالد اصغر گھرال ، عبد اللہ یوسف وڑائچ ، سید مدد علی شاہ، چوہدری اعجاز احمد رنیاں،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز بلال زبیر، ذوہیب ممتاز، محمد اکمل، ایکسئسن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم عباس، ایکسیئن ہائی ویز محمد آصف، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد اس موقع پر موجود تھے صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ گجرات نے بہترین اقدامات کئے ہیں، ضلع میں 209 جلوس اور مجموعی طور پر 1300 مجالس برپا ہوں گی، جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے جلوسوں اور مجالس کو حساسیت کے اعتبار سے کیٹگری اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے، سی سی ٹی وی کیمرے ضلع کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے بھی منسلک ہوں گے

صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے 45 اسٹینڈ بائی جنریٹر فراہم کئے گئے ہیں، روٹس کلئیرنس کے ساتھ ساتھ صفائی، نکاسی آب ، سیوریج لائنوں کی صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس میں شرکت کرنے والے افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے کھانا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس وقت کی پابندی کریں، مقررہ اوقات میں مجالس اور جلوسوں کو نکلنے کی اجازت ہوگی، صرف رجسٹرڈ اور روایتی مجالس اور جلوسوں کو برپا ہونے کی اجازت ہوگی۔