اکتوبر 29, 2026

گلیانہ: ریسکیو 1122 کی مدد سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس کا سراۓ عالمگیر میں انعقاد

گلیانہ (انصر فاروق مغل)پوری دنیا میں %59اموات حادثے کے وقت مریض کو ابتدائی طبی امداد ٹھیک طریقے سے نہ پہنچانے کی وجہ سے ہوتی ہیں، جس میں سی پی ار یعنی مصنوعی سانس دینا اور بلڈ کنٹرول سرفہرست ہیں۔ اس ضمن میں اج مورخہ11 جولائی 2024 کو ریسکیو 1122 کی مدد سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورس ریسکیو1122 کے دفتر تحصیل سراۓ عالمگیر میں منعقد ہوا۔ جس میں سرائے عالمگیر مرکز دو تحصیل سرائے عالمگیر کے 15 سکاؤٹ لیڈران نے حصہ لیا جس میں سر فہرست اصف قمر اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر، سکاؤٹ یونٹ لیڈر تحصیل سرائے عالمگیر، جنید اقبال سکاؤٹ یونٹ لیڈر گورنمنٹ پرائمری سکول راجڑ، چراغ مسیح گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک کریا لہ، امنان گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پاہروال، جمیل احمد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پاہروال ،قدیراحمد گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں، ربانی رضا وحید گروپ سکاؤٹ لیڈر گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑھا جٹاں، عدیل احمد گورنمنٹ پرائمری سکول ڈھوک سر ڈھوک، ممتاز احمد گورنمنٹ پرائمری سکول سر ڈھوک، سمیر حنیف گورنمنٹ پرائمری سکول بھوانج، علی رضا سجاد گورنمنٹ پرائمری سکول ڈنگروٹ، زنیر زیب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول باولی اور نوید احمد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول باولی نے حصہ لیا۔

پروگرام کا باقاعدہ اغاز محمد عرفان انچارج سیفٹی و سکیورٹی افسر ریسکیو 1122 تحصیل سرائے عالمگیر نے کیا. جس میں انہوں نے ریسکیو 1122 کا کردار ، شرکاء کا تعارف اور اس کورس کی غرض و غایت کے بارے میں بتایا ۔
اس کے بعد محمد زمان سیکیورٹی افسر ریسکیو 1122 نے پروگرام کو تفصیلی عملی جامہ پہنایا جس میں کارڈیو پرمنری ری سستی ایشن یعنی مصنوعی سانس سی پی ار کے بارے میں تفصیلاً بات کی اور اس کی پریکٹیکل ڈیمانسٹریشن کر کے دکھائی اور تمام شرکاء نے باری باری سی پی ار یعنی مصنوعی سانس کے ، حوالے سے ڈمی پر پریکٹس کی۔
مزید براں مصنوعی سانس کے بعد دوسرا سیشن بلیڈنگ کنٹرول کے حوالے سے تھا جس میں تین طریقوں سے بلیڈنگ کو کنٹرول کرنا سکھایا گیا جس میں نمبر ون پر پریشر اپلائی کر کے گاز پیس رکھ کر ، دوسرا کپڑے کے ساتھ زخم کو فل کرنا تیسرا ٹارنیکویٹ یعنی رسی کے ذریعے سے اس متاثرہ حصے کو باندھ کر خون کے کی رفتار کو روکنا شامل تھا۔
اس تمام پروگرام کے بنیادی نکات مندرجہ ذیل ہیں۔

1-کہیں بھی حادثہ رونما ہو جائے تو سب سے پہلے فرسٹ ایڈ دینے کے لیے اپنی سیفٹی کا خیال رکھا جائے۔
2-جب دل اور سانس دونوں بند ہو جائیں تو مصنوعی سانس جلد از جلد دیں۔
3-سب سے بہترین سی پی ار وہی ہوتا ہے جس میں پسلی کی کوئی نہ کوئی ہڈی ٹوٹ جائے۔
4-خون بہتے وقت خون کو روکنے کے لیے کسی بھی صاف کپڑے سے زخم کو بھر دیں اور اگر زیادہ مسئلہ ہو تو رسی کے ساتھ متاثرہ حصے سے اوپر سے باندھ دیں۔
5-پاکستان میں زیادہ تر اموات سانس کے سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ اس کے خوف سے دل کے بند ہونے کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔
6-سلنڈر کو اگ لگنے کی صورت میں سلنڈر کے اوپر گیلا کپڑا لپیٹ دیں ۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے وطن عزیز کے لیے دعا کی اور نعرہ بازی کی اور آصف قمر سکاؤٹ یونٹ لیڈر اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل سر ائے عالمگیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ریسکیو 1122 کے انچارج محمد عرفان سکیورٹی اینڈ سیفٹی افسر تحصیل سراۓ عالمگیر اور زمان صاحب ماسٹر ٹرینر ریسکیو 1122 کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے یہ پروگرام پایا تکمیل کو پہنچا۔
اخر میں تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

خدا کرے کہ میری عرض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو