ستمبر 17, 2026

سرائے عالمگیر؛ تھانہ بولانی پولیس نے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا ، ملزم گرفتار

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ بولانی کاناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی ناصر خاں سب انسپکٹر نےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردارمسمی امان اللہ ولد اختر علی قوم جٹ سکنہ ٹھل کوگرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سےپسٹل30بوربرآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات میں اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کےخلاف بلاامتیازکارروائیاں جاری رہیں گی۔