اپریل 19, 2026

ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں چار قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو قومی اسمبلی میں چارقائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستار قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین اور امین الحق قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے چیئرمین بن گئے۔سیکرٹریٹ نے بتایاکہ جاوید حنیف قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین ہوں گے اور حفیظ الدین ایڈووکیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعتی پیداوار کے چیئرمین مقرر ہوگئے۔