اپریل 19, 2026

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کے ایم ایس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں شہید کیا گیا۔