منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) کے زیر اہتمام منہاج کالج کے کانفرنس ہال میں سادہ لیکن پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کھاریاں لالہ موسیٰ کے علاوہ ، ملکہ ،ڈلہ رجادی ، باہر وال ، علی چک اور گردونواح کے کئ دیہات کے طلباء وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ سیمینار کی صدارت پر نسپل منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں ) نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم سر نزاکت نے آرٹس کے علوم کی افادیت اور مستقبل میں ان کے پڑھنے والوں کے لیے ممکنہ جابز کے مواقع کے بارے میں پر مغز خطاب فرمایا اور کہا کہ آرٹس کے طلباء و طالبات کو احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی کوئ ضرورت نہیں ہے انہوں نے یاد دلایا کہ قائد اعظم محمد علی جناح رح اور علامہ اقبال رح نے بھی سائنس نہیں پڑھی تھی بلکہ آرٹس کے مضامین پڑھے تھے انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے یہ طلباء و طالبات معاشرے میں شاندار مقام حاصل کر سکتے ہیں فوج اور رینجرز نیز پولیس میں بھی جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یو ڈی سی سے لے کر سیکرٹری سطح کے لوگوں میں آرٹس والوں کی اکثریت ہوتی ہے اس لیے دل لگا کر محنت کریں تو شاندار مستقبل، آرٹس کے طلباء و طالبات حاصل کر سکتے ہیں

سر حامد بٹ (ایم ایس سی فزکس ) نے فزکس کی افادیت اور دور حاضر میں اس کی ضرورت پر کماحقہ’, روشنی ڈالی اور F.Sc پری انجینئرنگ کے حوالے سے طلباء وطالبات کو مستقبل کے امکانات ، فیلڈز اور چیلنجز سے آگاہ کیا ان کے خطاب کو بے حد سراہا گیا
محترمہ رقضی’ صاحبہ ‘(ایم ایس سی کیمسٹری گولڈ میڈلسٹ لیکچرار کالج ہذا ) نے اپنے خطاب میں کیمسٹری کی ضرورت و اہمیت کو واضح کرتے ہوئے مستقبل میں ایف ایس سی کر کے آگے جانے کے لیے مختلف فیلڈز کی وضاحت کی اور اپنے پرمغز خطاب میں سٹوڈنٹس کو بتایا کہ محنت سے ہی بڑے بڑے goals. achieve کیے جا سکتے ہیں
ان کے بعد محترمہ فائزہ صاحبہ(ایم ایس بیالوجی، لیکچرار کالج ہذا ) نے بیالوجی کی اہمیت سے روشناس کروانے کے بعد میڈیکل فیلڈ میں ،ایم بی بی ایس ، ایم ڈی ، ڈی ایچ ایم ایس ، وٹرنری ڈاکٹرز نیز نرسنگ کے شعبے کے بارے میں انتہائ مفید معلومات طلباء و طالبات کو بہم پہنچائیں.

محترم سر عدنان عارف (وائس پرنسپل) (ایم ایس سی پاک سٹڈی ) نے اپنے تفصیلی خطاب میں بتایا کہ کیرئر کونسلنگ سے کیا مراد ہے اور یہ کیوں ضروری ہے نیز انہوں نے آئی سی ایس کے حوالے سے طلباء و طالبات کو بہترین ٹپس دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل اس کا ہے جو کمپیوٹر سٹڈی کرتا ہے آئ سی ایس کے بعد مختلف فیلڈز اور شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے مصنوعی ذہانت اور چیٹ جی پی ٹی کا بھی مختصر تذکرہ کیا اور کہا کہ محنت کریں نیز انہوں نے منہاج کالج کے بارے میں بتایا کہ اس کالج کے قیام کا مقصد بزنس کرنا نہیں ہے یہ پاکستانی قوم کے نام وقف ہے اور اس کا مقصد جہالت کے اندھیروں کو دور کرتے ہوئے علم و شعور کی روشنی پھیلانا ہے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کو فیس کی فکر کرنے کی کوئ ضرورت نہیں ہے منہاج کالج معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت کے لیے ہے اور یہاں ضرورت مند طلباء و طالبات کی پوری سپورٹ کی جاتی ہے

آخر پر پرنسپل راجہ شہزاد احمد (۔ ایم ایس سی میتھ + ایم اے اردو & اقبالیات+ایم ایڈ ) نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران ،طلباء و طالبات اور ان کے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور سٹوڈنٹس سے کہا کہ جن اداروں کی رجسٹریشن نہیں ہے وہاں اپنا مستقبل برباد نہ کریں۔ جہاں اکیڈمی جانا پڑھے وہاں بھی وقت اور سرمایہ ضائع نہ کریں منہاج کالج چک پیرانا (کھاریاں) کا قیام ہی اس مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے کہ والدین کو ٹیوشن اور دیگر اضافی اخراجات سے نجات د لائ جائے ،۔ دوران سیمینار طلباء و طالبات کی پر جوش تالیوں سے کانفرنس ہال مسلسل گونجتا رہا سٹوڈنٹس کو سوالات کی دعوت بھی دی گئ اس موقع پر متعدد دیگر اداروں کے مینجنگ ڈائریکٹرز ، پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے بھی سیمینار کے انعقاد کو انتہائ مثبت قرار دیا اور اس کو اس کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے مزید نشستوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران سیمینار مہمانوں کے لیے لذت کام و دہن کا بھی مناسب بندوبست کیا گیا تھا ۔۔سیمینار میں پاک سٹینڈرڈ سکول کے مینجنگ ڈائریکٹر( چوہدری عدنان صفدر ) نیشنل کیڈٹ سکول کےمینجنگ ڈائیریکٹر( چوہدری سر محمد ابراہیم ) اور پاک کیمبرج سکول لالہ موسی کی اساتذہ نے خصوصی شرکت کی ۔۔۔اخر پر وائس پرنسپل خالد لطیف نے کلمات تشکر ادا کیے اور سر حافظ محمد مدثر صاحب نے دعا کی ۔۔۔یوں ایک ضروری اور بامقصد پروگرام اختتام کو پہنچا۔





