اپریل 21, 2026

جہلم پولیس ان ایکشن،منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائرگرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری،منشیات فروش ملزمان سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں شراب برآمد سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سکندر کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 01کلو 200گرام چرس برآمد،جبکہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عامر شہزاد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،،جبکہ ایس ایچ او للہ اور ٹیم کی مویشی چوروں کے خلاف اہم کاروائی، مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، رقم برآمد للہ پولیس نے کاروائی کرتے ملزم عنصر علی کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مال مسروقہ کے 03لاکھ روپے برآمد لیے گئے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ