اپریل 18, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا سٹی ہسپتال کا اچانک دورہ ، تفصیلی معائنہ


منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سٹی ہسپتال منڈی بہاوالدین کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میںلیبارٹری، فارمیسی، زنانہ مردانہ وارڈز، نرسری کے علاوہ دیگر شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے ایکسیئن واپڈا کو ہسپتال میں ایک اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ سٹی ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔وارڈز میں ائیر کنڈیشنر ورکنگ حالت میں ہونے چاہیئں اور بیک اپ کیلئے جنریٹر ہمہ وقت موجود ہونا چا ہیئے۔