دینہ (رضوان سیٹھی سے) میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا مشیر صحت پنجاب بننا ضلع جہلم کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اب انشاء ا للہ ضلع جہلم میں میڈیکل کی تمام سہولتیں میسر ہوں گی میجر جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی عوام کی امید وں کی کرن ہیں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سمیت تمام میڈیکل ہسپتالوں میں بہتری آئے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ غلام کیانی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، چوہدری فیصل آف ڈومیلی، سابق جنرل کونسلر ماسٹر چوہدری محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ضلع جہلم کی عوام کی بہتری کو سوچتے ہوئے میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کا انتخاب کرتے ہوئے مشیر صحت پنجاب مقرر کیا، اب انشاء اللہ ان کی قیادت میں ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بہتری آئے گی اور میڈیکل شعبہ جات میں عوام کو ریلیف ملے گا، انشاء اللہ مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کی قیادت میں رورل ہیلتھ سنٹر بہت جلد ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ بننے جا رہا ہے جس میں تحصیل دینہ کی عوام کو میڈیکل کی سہولیات بہتر انداز میں ملیں گی، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ان کے صاحبزادے ایم این اے بلال اظہر کیانی عوام کی خدمت میں دن رات کو شاں ہیں انشاء اللہ اب ہمارے حلقے کی حالت بدلنے والی ہے، آئندہ آنے والے دن تحصیل دینہ اور ضلع جہلم کی عوام کے لیے خوش خبریاں ہی خوش خبریاں ہوں گی۔





