جون 9, 2026

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ کی زیر صدارات کور کمیٹی کا اجلاس

گلیانہ (انصر فاروق مغل) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ کور کمیٹی گجرات کے اجلاس کی اجلاس کی صدارات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ گجرات، گجرات پولیس سمیت تمام ادارے متحرک ہیں، علماء اکرام امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی، پیر حکیم جواد الرحمن نظامی، میر جواد جعفری، سید الطاف الرحمن، سید الطاف عباس کاظمی، چوہدری صفدر وڑائچ، قاری ضیاء الرحمن، لالہ جی سعید اقبال،منور کھوکھر، خادم علی خادم سمیت کور امن کمیٹی کے ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رجسٹرڈ تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے 10 جون تک درخواستوں جمع کرواسکتی ہیں، صرف رجسٹرڈ اور اجازت نامے کے حصول کے بعد کھالیں جمع کی جاسکتی ہیں، عید کے اجتماعات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کور امن کمیٹی کے ممبران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نہایت اہم کردار ادا کررہے ہیں، گجرات امن و سلامتی کا گہوارہ ہے تمام ادارے متحرک ہیں عید الاضحی پر صفائی، آلائشوں کی تلفی سمیت دیگر انتظامات بہترین انداز میں کئے جائیں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔