جہلم (چوہدری سالک پسوال) ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 02 مرد اور 01 خاتون گرفتار،سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان انوش،سیف اور جسم فروشی کے دھندے میں ملوث خاتون ثناء کو گرفتار کر لیا،ملزمہ ثناء سے رقم وٹک 4 ہزار روپے بر آمد کر لئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے دو عدد موٹر سائیکلیں بطور مالمقدمہ بھی بر آمد کر لی گئیں۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسا دھندا نوجوان نسل کی تباہی کا سبب ہے جس میں ملوث ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔



